فریال مخدوم نے صلح کے بعد عامر خان کو ایک بار پھر طنز کا نشانہ بنا ڈالا

24 نومبر 2017

ملتان( سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے آسٹریلوی ریالٹی شو میں شرکت کرنے والے اپنے شوہر کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ عامر خان اس وقت آسٹریلیا میں ریالٹی شو آئی ایم سلیبریٹی2017ء میں شرکت کر رہے ہیں جہاں گزشتہ روز انہیں اور ان کی ٹیم کو سانپ ہاتھ میں پکڑنے کا ٹاسک دیا گیا۔