ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو عہدہ کے استعمال سے روکنے کی درخواست پر سماعت ایک روز کیلئے ملتوی

24 نومبر 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکور ٹ ملتان بنچ نے صدرہائیکورٹ بارکو عہدہ استعمال کرنے سے روکنے کے خلاف درخواست پرمزیدسماعت آج تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں شہبازعلی گرمانی درخواست دائر کی تھی کہ صدرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان شیرزمان قریشی لائسنس منسوخ ہونے کے باوجودعہدے کا استعمال کررہے ہیں جس سے انھیں روکنے کا حکم دیاجائے جس پرفاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیاتھا۔ اس ضمن میں گزشتہ روزسماعت پر قبل ازیں مقررکئے گئے عدالتی معاونین وسینئروکلاء سیدمحمدعلی گیلانی اورمحمدرفیق گوریجہ نے عدالت میں بیان دیاکہ بہترصورت یہ کہ مذکورہ معاملہ بارکونسل کو بھجوادیاجائے اورمعاملہ حل نہیں ہونے کی صورت میں عدالت میں سماعت کرلی جائے۔