انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں سپورٹس گالا اور کلچرل ڈے ‘ وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے افتتاح کیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کلچرل ڈے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں مں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ۔ کلچرل ڈے کے موقعہ پر طلباء و طالبات نے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سکرپٹس پیش کیے۔ جن کو حاضرین نے داد دی۔بعد ازاں وائس چانسلر نے ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر محمد نعمان عباسی ، رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ ، ڈاکٹرمحمد حسن بچہ ، ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔