پیس اینڈ ہیلتھ کرکٹ سیریز، فورس نے اظہر شہید کلب کیخلاف فائنل جیت لیا

24 نومبر 2017

قصبہ بصیرہ(نامہ نگار ) پیس اینڈ ہیلتھ لیدر بال کرکٹ سیریز کا فائنل بصیرہ گرائونڈ میں فورس کرکٹ کلب بصیرہ اور اظہر شہید کرکٹ کلب بصیرہ کے درمیان کھیلا گیا۔ اظہر شہید کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے فورس کلب کو 165رنز کا ہدف دیا۔فورس کلب نے با آسانی چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ فورس کلب کیطرف سے اسامہ48شبیر رچی 40 اور شاہد نے35رنز بنائے۔ یونین کونسل بصیرہ کے چیئرمین سردار جہانزیب قندرانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔