انٹرکالجیٹ فٹبال چیمپئن شپ: پنجاب‘ وہاڑی‘ بوریوالا اور ایمرسن کالج فاتح

24 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر) انٹرکالجیٹ بوائز فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے روز پنجاب کالج ملتان‘ گورنمنٹ کالج وہاڑی‘ گورنمنٹ کالج بورے والا اور گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دیدی۔ ملتان بورڈ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے روز پہلے پنجاب کالج ملتان نے گورنمنٹ ملت کالج ملتان کو صفر کے مقابلے میں 4گول سے شکست دی۔ اسامہ تین گول سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے میچ میں جی سی وہاڑی نے پنجاب کالج وہاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے مات دیدی۔ تیسرے میچ میں جی سی بورے والا نے سپریئر کالج بورے والہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ ایمرسن کالج نے کپس کالج ملتان کو پنلٹی ککس پر 4-2 سے شکست دی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...