انور بھٹی میموریل کرکٹ گولڈ کپ‘ ہما میموریل نے ینگ الیون کو ہرا دیا

24 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر)انور بھٹی میموریل کرکٹ کلب کے زیراہتمام 26 واں آل پنجاب سالانہ انور بھٹی میموریل شمع گولڈ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں ہما میموریل کرکٹ کلب نے ینگ الیون کرکٹ کلب کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ہما میموریل نے 4 وکٹوں پر 238 رنزبنائے۔عمیرالحق 62 ،شاہد 35 ،کپتان اصغر بھٹی 27 اور جنان نے 19 رنزبنائے۔شاہ زیب اور احمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ینگ الیون کی پوری ٹیم 230 رنزبناپر ڈھیر ہوگئی۔عادل 78 ،سلمان 41 اور مقیر نے 35 رنزبنائے۔ایم سمیع ،نبیل اور نثارالحق نے 3،3 اور اصغر بھٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔مین آف دی میچ عادل قرار پائے۔مہمان خصوصی صاحبزادہ فواد ربانی تھے۔