دارارقم سکول اقرا کیمپس میں سپورٹس گالا انعامات تقسیم کئے گئے

24 نومبر 2017

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) ٹھٹھہ صادق آباد کے اڈاپل 132دس آر پر قائم دار ارقم سکول اقراء کیمپس میں بچوں کی جسمانی صلاحیتوں کو اجاگرنے کے لئے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،سپورٹس گالا کے دوران سکول کے بچوں،بچیوں نے ریس،کراٹے،رسہ کشی،میوزیکل چیئر،فراگ جمپ،لیمن سپون سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے اندر موجود جوہردیکھائے،بچوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی،اس موقع پر مہمانان خصوصی سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید،ملک خان محمد اعوان،ملک وسیم خان،شوکت گھلو نے کہا کہ سکول میں بچوں کی دنیاوی،دینی تعلیم کیساتھ جسمانی تعلیم کا اہتمام خوش آئند بات ہے،ڈائریکٹر سکول اقراء کیمپس ملک آصف اعوان نے کہا کہ صحت مند جسم،صحت مند دماغ کیلئے ضروری ہے،سکول پرنسل میڈیم صائمہ شاہد نے کہا کہ دار ارقم سکول بچوں کی جسمانی تعلیم وتربیت کیلئے ہر سال سپورٹس گالا کا انعقاد کرتا رہے گا، سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں مہمان خصوصی راجہ محمد جاوید،ملک خان محمد اعوان،ملک وسیم خان،شوکت گھلو ،ملک سکندر اعوان ،ڈائریکٹر ملک آصف اعوان کی طرف سے انعامات تقسیم کیے گئے۔