ڈسٹرکٹ اینڈ مونسپل سپورٹس گالا: فٹبال‘ والی بال اور کرکٹ ایونٹس کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
کہروڑ پکا ( خبر نگار)ڈسڑکٹ اینڈ میونسپل سپورٹس گالا میں فٹبال ،والی بال کرکٹ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں کولیفائی کر گئیں۔ ضلع لودھراں میں ہونیوالا ڈسڑکٹ اینڈ میونسپل سپورٹس گالا میں والی بال کی چار ٹیمں اختر کلب،مبشر کلب،سکندر کلب،ملک عمران کلب سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر گئیں والی بال کو سپروائز راشد چوہان کر رہے تھے اور فٹبال اور کرکٹ کی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی کر چکی ہیں۔