رئیس بشیر نے بہترین اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ایف جی پبلک سکول بوائز شیرشاہ روڈ ملتان کینٹ کے طالبعلم رئیس بشیر نے آل پاکستان ایتھلیٹکس ایونٹ میں بہترین اتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔انہوں نے 100 میٹر دوڑ ،200 میٹر دوڑ اور لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں قرار دیا ہے۔اسی طرح ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔