وہاڑی انٹرکالجیٹ کبڈی چیمپئن: بوریوالا رنراپ
مترو (نامہ نگار) انٹر کالجیٹ کبڈی گورنمنٹ کالج وہاڑی چیمپیئن بن گئی۔ گورنمنٹ کالج بورے والہ رنر اپ رہا۔انٹر کالجیٹ کبڈی چیمپیئن شپ جو کہ کالج وہاڑی میں منعقد ہوئی۔ فائنل میچ وہاڑی کالج اور بوریوالہ کے مابین کھیلا گیا۔ جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد وہاڑی کالج نے32کے مقابلے میں34سے جیت لیا۔ ٹیم کی جیت کا سہرا کپتان مہتاب گجراور فرید گجرکے سر رہا۔ جبکہ ٹیم کی سرپرستی پروفیسر اکبر ساقی، پروفیسر امجد صاحب نے کی۔ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سائنس کالج ملتان بوائز کالج میلسی اور کالج آف کامرس وہاڑی کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔