انٹرڈسٹرکٹ سکولز گرلز فٹبال چیمپئن شپ کی تاریخ میں توسیع
ملتان (سپورٹس رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ سکولز گرلز فٹبال چیمپئن شپ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت ایونٹ 8دسمبر سے ملتان بورڈ گرائونڈ میں شروع ہو گا جس میں بورڈ سے الحاق شدہ گرلز سکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس سے قبل انٹرڈسٹرکٹ سکولز گرلز فٹبال چیمپئن شپ 5دسمبر سے شروع کیا جانا تھا۔