تھل جیپ ریلی کی پوزیشن ہولڈر مومل خان آج سٹارلٹ تھیٹر میں پرفارم کرینگی
ملتان (سٹاف رپورٹر) تھل جیپ ریلی میں خواتین ریسر ز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی اداکارہ مومل خان آج سے سٹارلٹ تھیٹر کے ڈرامے ’’بڈھا پیا ر منگدا‘میں پرفارم کرے گی،اداکارہ اس سے قبل گوادر جیپ ریلی میں دوسری پوزیشن حاصل کرچکی ہے،اداکارہ مومل خان جیپ ریلی کے باعث دو ہفتوں بعد آج سے دوبارہ ڈرامے کی زینت بنے گی۔