ساغر صدیقی آرٹس اکیڈمی کے عہدیداران کا چناؤ

24 نومبر 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) بانی و سینئر اداکار ایم ا ے سکھی کی ساغر صدیقی آرٹس اکیڈمی کے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایاگیا،منظورسندھو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اکیڈمی کے نئے عہدیدارو ں کا چنائو مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق چیئر مین محمد افضل اعوان ، جنرل سیکرٹری شبیر شیخ،صدر ایم اے سکھی، فنانس سیکر ٹری نذر انجم ، پراپیگنڈہ سیکرٹری حاجی اقبال زخمی، سرپرست اعلیٰ منظور سندھواور مجاہد انجم شامل ہیں۔ مجلس عاملہ میںرضوان شہزاد اور مہتمم اعلی ٰبی اے جمال کو بنایا گیا ہے۔