ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ کے خلاف فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

24 نومبر 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) پروڈیوسر اسلم شہزاد نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ کا ڈی ایس پی حرم گیٹ سرکل خالد کے خلاف نوشاب تھیٹر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے حکام بالا سے کارروائی کی اپیل کر دی، نوشاب تھیٹر پر چار ماہ پہلے فائرنگ کے واقع پر پروڈیوسر اسلم شہزادنے مقبول قریشی او ر اسکے ساتھیوں کے خلاف تھانہ حرم گیٹ میں پرچہ درج کروایا تھا،مگر تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،پروڈیوسر اسلم شہزاد نے گذشتہ روز نوشاب تھیٹر کے باہر ڈی ایس پی حرم گیٹ سرکل خالد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام بالا سے تھانہ حرم گیٹ کے ڈی ایس پی خالد کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔