نااہلی اور مس کنڈکٹ کا الزام ‘ ایکسیئن ضلع کونسل ملتان تاج بزدار معطل‘ سیکرٹری کو رپورٹ کرنے کا حکم

24 نومبر 2017

ملتان (خبرنگار خصوصی) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ضلع کونسل ملتان کے ایکسیئن تاج محمد بزدار کو نااہلی اور مس کنڈکٹ پر معطل کر کے لاہور سیکرٹری بورڈ کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تاج محمد بزدار ضلع کونسل کے ترقیاتی کاموں میں بہت تاخیر کا مظاہرہ کر رہے تھے اور فیلڈ میں بالکل نہ جاتے تھے جس کی وجہ سے کئی مہینوں سے ترقیاتی کام سست روی کا شکار تھے۔ دوسرا آئے روز آفیسرز اور چیئرمینوں سے بھی نارروا رویہ رکھتے تھے حتیٰ کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھی ان کے روئیے سے شکایت پیدا ہو گئی تھی۔