سموگ کے خاتمہ کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بہتر‘ متعدد ٹرینیں بروقت ملتان پہنچیں

24 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) سموگ کے خاتمہ موسم کی صورت حال بہتر ہوتے ہی مسافر ٹرینوں کی آمد رفت کی صورت حال بھی بہتر ہو گئی ہے گزشتہ روز متعدد مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر ملتان پہنچیں تاہم چند ایک کو تاخیر کا سامنا بھی رہا۔ بروقت ملتان کینٹ اسٹیشن پر پہنچنے والی مسافر ٹرینوں میں کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ‘ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ‘ پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل‘ راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان‘ راولپنڈی سے ملتان آنے والی تیز گام‘ راولپنڈی سے براستہ کنڈیاں کوٹ ادو ملتان آنے والی مہر ایکسپریس‘ کراچی سے ملتان آنے والی زکریا شامل ہیں۔ تاخیر سے آنے والی گاڑیوں میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان 40 منٹ‘ کراچی سے پشاور جانے والی عوام 1 گھنٹہ پشاور سے کراچی جانے والی عوام 1 گھنٹہ 30 منٹ‘ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر 1 گھنٹہ‘ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام 30 منٹ‘ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ٹو 1 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں۔