برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران 50 روپے کلو اضافہ

24 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران 40 سے 50 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل برائلر مرغی کا گوشت 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا جو اب بڑھ کر 200 سے 210 روپے فی کلو ہو گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مرغی کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے آنے والے دنوں میں برائلر مرغی کے گوشت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔