واسا‘35 کروڑ کی سکیموں کے ٹھیکے پول کے ذریعے نیلام

24 نومبر 2017

ملتان (خبر نگار خصوصی) واسا کی 35 کروڑ روپے مالیت کی 4 واٹر سپلائی و سیوریج کی سکیموں کے ٹھیکے پول کے ذریعے نیلام کر دیئے گئے گزشتہ روز یو سی 127‘20‘52 اور 53 کی سکیموں کے ٹھیکوں کی نیلامی میں 26 ٹھیکیداروں نے حصہ لیا اور پول کر کے سرکاری ریٹ سے 4 سے 5 فیصد زائد ریٹ پر ٹھیکے لے لئے اس سے قبل دو مرتبہ انہی سکیموں کے ٹھیکے عوامی نمائندوں سے کمیشن کا معاملہ طے نہ ہونے پر منسوخ کر دیئے گئے کیونکہ ٹھیکیداروں نے ایڈوانس کمیشن دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا پول سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر ٹھیکیدار آپس میں کوئی معاملہ طے کرتے ہیں تو وہ آفس سے باہر کرتے ہوں گے ہم دفتر میں قواعد و ضوابط کے مطابق ٹینڈر کراتے ہیں ایک سکیم کے ٹینڈر میں سرکاری ریٹ کے مقابلے میں کم ریٹ بھی آیا ہے۔