بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی ایم ڈی اے نے سٹی ٹاور سیل کر دیا

24 نومبر 2017

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایم ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے پر چونگی نمبر 9 پر واقع ملٹی سٹوری سٹی ٹاور سیل کر دیا ترجمان کے مطابق مذکورہ ٹاور کی نقشہ کے مطابق تعمیر نہیں کی گئی جس پر سٹی ٹاور کے مالک تنویر احمد کو خلاف ورزی پر 3 کروڑ 75 لاکھ 50 ہزار450 روپے جرمانہ کیا گیا مالک نے اس پر عدالت سے حکم امتناعی لے لیا گزشتہ روز حکم امتناعی خارج ہونے پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق قمر کمبوہ کی نگرانی میں ٹاور سیل کیا گیا۔