ٹماٹر‘ پیاز آلو کی قیمتوں میں نمایاں کمی

24 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹماٹر ‘ پیاز‘ آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ دو ہفتے قبل 100 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر60 سے 70 روپے کلو ہو گیا ہے نیا آلو مارکیٹ میں آتے ہی آلو کے نرخ 80 روپے فی کلو سے کم ہو کر 40 روپے کلو کی سطح پر آ گئے ہیں اسی طرح نیا پیاز بھی مارکیٹ میں آنے کی وجہ سے اس کی قیمت بھی 120 روپے سے کم ہو کر 60 روپے سے50 کلو ہو گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ آئندہ چند روز میں آلو‘ پیاز‘ ٹماٹروں کی قیمت میں مزید کمی آنے کی توقع ہے کیونکہ سندھ سے ان کی فصل آنا شروع ہو گئی ہے۔