ٹمبر مارکیٹ میں زیر تعمیر شیڈ گرنے سے تاجر جاں بحق‘ 2 افراد زخمی

24 نومبر 2017
ٹمبر مارکیٹ میں زیر تعمیر شیڈ گرنے سے تاجر جاں بحق‘ 2 افراد زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) ٹمبر مارکیٹ میں زیر تعمیر شیڈ گرنے سے 65 سالہ تاجر جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق تاجر کی نعش اور زخمیوں کو نکال لیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کا تاجر مہر محمد شریف آرا مشین کا شیڈ بنوا رہا تھا کہ اس دوران شیڈ کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر خود مہر محمد شریف جاں بحق ہو گیا جبکہ رمضان اور شاکر زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مہر محمد شریف کی نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ زخمی شاکر کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور شدید زخمی ہونے والے رمضان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے چھت گرنے کا واقعہ پیش آتے ہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کثیر تعداد میں تاجر شہری جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور امدادی کاموں میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی ۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...