پنجاب میں زہریلے پانی سے پیدا ہونیوالی 2524 کنال سبزیاں تلف

24 نومبر 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کارروائیاں کرتے ہوئے زہریلے پانی سے اگنے والی 2524 کنال سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں تفصیلات کے مطابق لاہور میں 630 کنال فیصل آباد میں 578 ملتان میں 210 راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 278 کنال سبزیاں تلف کی گئیں مزید حکمت عملی کی تیاری اور مؤثر میپنگ کے لئے سپارکو کی سیٹلائٹس سہولت سے بھی مدد لی جا رہی ہے اور کسانوں کو زہریلی سبزیوں کے نقصانات کے بارے میں آگاہی کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام کو صحت مند اورمعیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی اور ویجیلنس ٹیم نے شیخوپورہ اور رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر گندے نالوں ‘ انڈسٹریل ویسٹ اور دیگر کیمیکل ملے پانی سے سیراب ہونے والے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور میں 630 کنال فیصل آباد میں 578 ملتان میں 210 راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 278 کنال سبزیاں تلف کیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ زہریلی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے پہلے تین مراحل میں 20 ہزار کنال سے زائد زہریلی سبزیاں تلف کی جا چکی ہیں۔