آر پی او ملتان کی بنک سے 5 لاکھ یا زیادہ رقم نکلوانے والوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

24 نومبر 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) آر پی او ملتان محمد ادریس نے ہدایت کی ہے کہ 5 لاکھ یا اس سے زائد کی رقم بنک سے نکلوانے والے شہری کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور پولیس اہلکار اسے منزل مقصود تک چھوڑ کر آئیں دریں اثناء مظفر آباد کے علاقہ میں گزشتہ روز بنک سے رقم نکلوانے والوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی۔