پنجاب یونیورسٹی کول ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے توسیعی منصوبہ کا افتتاح

24 نومبر 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے کول ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے توسیعی منصوبہ کا افتتاح گزشتہ روز صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید علی رضا نے کیا تقریب کی صدارت ڈائریکٹر کول ڈیپارٹمنٹ پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی، مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین نصر تھے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کول ٹیکنالوجی میں پنجاب یونیورسٹی سے ہونیوالے علمی تحقیقی کا¶شوں سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ منصوبہ 182 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوا جو سائنس و ٹیکنالوجی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا اور علمی و تحقیقی دنیا میں انقلاب کا ذریعہ بنے گا پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے مزید بتایا کہ کول ٹیکنالوجی توسیعی پراجیکٹ انرجی بحران کے حل میں بھی ممدو معاون ہوگا۔

اور ملکی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کی نوید ثابت ہوگا آخر میں انہوں نے مہمانوں میںشیلڈ تقسیم کیں۔