ڈایوسس آف رائیونڈ چرچ کے زیر انتظام ایگریکلچر فارم فار فارمرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

24 نومبر 2017

رائے ونڈ(نامہ نگار)مشن کالونی رائیونڈ میں کرسچن کمیونٹی کے روحانی پیشوا بشپ آزاد مارشل اور وفاقی منسٹر کامران مائیکل نے ڈایوسس آف رائیونڈ چرچ آف پاکستان کے زیر انتظام ایگریکلچر فارم اور فارمرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا اس موقع پروفاقی وزیر برائے اقلیتی امور کامران مائیکل نے کہا کہ ہم کو تعلیم کے میدان میں بہت محنت کی ضرورت ہے ہمارا ہر فرد ہنرمند ہونا چاہیے اس انسٹی ٹیوٹ سے ناصرف کرسچن کمیونٹی بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی مستفید ہونگے۔