ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات یوم اقبال کے سلسلہ میں کالجوں‘ یونیورسٹیوں کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلے

24 نومبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے، خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر“ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔منصفین کے فرائض پروفیسر نعیم احمد گھمن، پروفیسر صبا سیف اللہ چوہدری اور پروفیسر مریم انورنے انجام دیے۔ پروفیسر نعیم احمد گھمن نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے ایک آزاد وطن کا تصور پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ نتائج کے مطابق طالبات میں کنزہ طارق نے اول‘ حرا عارف نے دوئم‘ فاطمہ وارث نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ثریا بابر اور فائزہ سعید کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میںغلام مصطفی نے اول‘ زین علی نے دوئم ‘ مدثر علی تصور اور سلمان طاہر نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ واجد علی اور محمد شہروز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔