سی ڈی اے بلتی برادری کا اجلاس یاور شاہ بلتی صدرمنتخب‘امان اﷲ گروپ کی حمایت کا اعلان

24 نومبر 2017

اسلام آباد (پ ر) سی ڈی اے بلتی برادری کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں یاور شاہ بلتی صدر‘ قاسم بلتی جنرل سیکرٹری‘ محمد علی چیئرمین‘ سرپرست اعلی احمد سلیم‘ سپریم ہیڈ علی رضا‘ ڈپٹی چیئرمین ممتاز علی‘ چیف آرگنائزر بشیر بلتی‘ سینئر نائب صدر لیاقت علی‘ نائب صدر محمد کرگل‘ آفس سیکرٹری انور لطیف‘ سیکرٹری اطلاعات نادر حسین‘ خزانچی غلام مصطفی رابطہ سیکرٹری مبشر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر علی کو مقرر کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یاور شاہ بلتی اور جنرل سیکرٹری قاسم بلتی نے تمام بلتی برادری کی مشاورت سے ریفرنڈم 2017 میں سی ڈی اے لیبر یونین امان اﷲ خان گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔