8 5فیصد پاکستانیوں نے بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کی مخالفت کردی

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق8 5فیصد پاکستانی بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کے مخالف ہیں۔گیلپ پاکستان کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق لوگوں سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں پا کستان کو بھارت کے ساتھ تجارت کرنی چاہیئے یا نہیں۔سوال کے جواب میں 58فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کرنی چاہیئے جبکہ 42فیصد نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کی حمایت کی ۔