سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار) سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان کے زیر اہتمام سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم 2017کے سلسلے میں انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری مقبول شاہ صدر راجہ محمد رفیق اور علی اکبر ، ذوالفقاعباسی ،چوہدری گلزار، امین بھٹی ، طارق بخشیش نے اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان، صدر شباب بخاری ، چیئرمین اظہار عباسی ، دوئودخان چوہدری زاہد ، امیرشاہ ، ملک عاصم ،، ملک عرفان ، ملک طاہر ، ا سلام شاہ شکیل ہزاروی، ایمپلائز یو نین پاشا گروپ کے صدر راجہ رفیق، جنرل سیکرٹری مقبول شاہ، ڈ پٹی چیف آرگنائزر خالدشاہ، چیف آرگنائزرعلی اکبر، چیئرمین ساغرعباسی، سپریم ہیڈچوہدری گل شیر، سنیئر نائب صدرراجہ ارشدمحمود، راجہ وسیم، راجہ ثاقب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ قمر عباسی ، چوہدری گلزاارمسیحی ، امین مسیح ، طارق بخشیش، ذوالفقار عباسی ، خالد شاہ ، ملک عرفان ، ملک طاہر ، ا سلام شاہ شکیل ہزاروی ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سی ڈی اے لیبر یونین کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق اوربالخصوص سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اور مسیحی ملازمین کے بچوں کو سیٹی ٹیشن ڈائڑیکٹوریٹ کی خالی ہونے والی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا ۔