یوتھ ویژن فاو¿نڈیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی طرف سے چینی زبان کے کورس کا اجرائ
لاہور (پ ر) یوتھ ویژن فاو¿نڈیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کے درمیان باہمی یادداشت کا معاہدہ کیا گیا جس کے تحت پاکستان میں پہلی دفعہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تحت سینیئر مینیجرز اور ایگزیکٹوزکے لیے ملک کے مشہور لائف ٹرینر یوتھ ویژن فاو¿نڈیشن کے روح رواں شکیل لون کے مخصوص سٹائل میں چائینیز لینگوئیج کورسز کا اجراءکیا جائے گا۔اس کورس کے ذریعے پاکستان کے مختلف اداروں کے سینیئر مینیجرز اور ایسے سرکاری عہدیدار جنہیں چینیوں سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں انہیں بھرپور رہنمائی ملے گی۔
اس حوالے سے دستخط کرنے کی تقریب پی آئی ایم کے لاہور ریجنل آفس میں منعقد کی گئی جس میں پی آئی ایم کی طرف سے ان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عابد حسین صابری ،جنرل مینیجر محمد رضوان اور اسسٹنٹ پروگرام مینیجر شہناز علم الدین جبکہ یوتھ ویژن فاو¿نڈیشن کی طرف سے پیٹرن انچیف شکیل لون اور چیئرپرسن ڈاکٹر طیبہ حسین نے دستخط کیے۔