این ایچ اے کے گریڈ 20کے 3 افسران کا تبادلہ

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گریڈ بیس کے تین افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق جنرل مینیجر ڈیزائن این ایچ اے ہیڈکوارٹرز عاصم امین کو ممبر پلاننگ کے عہدے کا اضافی چارج دیاگیاہے، ممبر ساوتھ زون سندھ کراچی عبداللہ جان کو این ایچ اے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے اور جنرل مینجر مینٹی نینس سندھ نارتھ سکھر سید شبیر علی شاہ کو ممبر ساوتھ زون کراچی کا اضافی چارج دیاگیاہے۔