امن امان کی صورتحال اور لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ،سرتاج عزیز

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)نمل شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام "ایمرجنگ میکرو اکنامکس ایشوز اور درپیش چیلینجز " کے عنوان سے نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزتھے ، جبکہ اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ، ڈاکٹر وقار مسعود ، ڈین سوشل سائنسز فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ناہید ضیا خان،ڈینز، رجسٹرار،صدورشعبہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پرسرتاج عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے شرح گروتھ 5فیصد تک جا پہنچی ہے، امن امان کی صورتحال اور لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے مگر اب حالات بہتری کی جانب ہیں ، اور عالمی ادارے بھی پاکستان معیشت کے مثبت انڈیکیٹرز بتا رہے ہیں ، اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی اسد عمر تھے۔