”خود دار پاکستان ہمارا ایمان “ کے زیر اہتمام عنوان ایک پر وقار قومی سیمینار

24 نومبر 2017

لاہور (پ ر) ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام آج دوپہر 2 بجے نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ”خود دار پاکستان ہمارا ایمان“کے زیرعنوان قومی سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینار کی تیاریوں کے سلسلہ میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین اور سینئر کالم نگار محمد دلاور چودھری کی صدارت میں ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ ورلڈ کالمسٹ کلب برطانیہ کے صدر سینئر کالم نگار اور دانشور سمیع اللہ ملک اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔