چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک منڈی احمد آباد (اوکاڑہ) کے صدر چوہدری مظہر زاہدی کے والد چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ خر م نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی اور بشارت جسپال ،تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر عبد الحفیظ خان اور علامہ لطیف مدنی نے چوہدری مظہر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔