خانیوال کی 135 یونین کونسلز میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام شروع

24 نومبر 2017

خانیوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی زیر نگرانی ضلع خانیوال کی یونین کونسلوں میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خواجہ محمد انور نے یونین کونسل نمبر42 موضع مونگانوالہ کبیر والا میں صاف دیہات پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا ضلع کی چاروں تحصیلوں کی 135یوسیز میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے آغاز کے بعد یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور چیئرمینوں نے اس پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے جو 20دسمبر تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ فیصل شہزاد اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوکل پرسن مقر ر کیا ہے جو اس تمام پروگرام کو کنٹرول کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال اور چیئرمین ضلع کونسل محمد رضا سرگانہ ضلع بھر کی یونین کونسلوں میں اس پروگرام کو 100 فیصد کامیاب بنانے کے لئے مانیٹرنگ کریں گے ۔