سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیاں اپنی خدمات کو بہتر بنائیں، اویس لغاری

24 نومبر 2017
سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیاں اپنی خدمات کو بہتر بنائیں، اویس لغاری

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں نئی ترمیم سے بجلی کی فراہمی کی ممکنہ نجی کمپنیوں کے لیے نئے راستے کھولنے سے صحت مند مسابقتی ماحول کی تخلیق اور بجلی کی ترسیل کی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ،سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا، حکومت عملے اور افسران کے لیے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے، مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ڈسکو ز میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، مستقبل میں بجلی پیدا کرنے والے حالات میں عوامی شعبہ میں جنریشن کی سہولیات کی موجودہ حیثیت کا ندازہ کرنے کے لیے پالیسی بھی زیر غور ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ نئے پیرا میٹرز کو اختیار کیا جائے یا چھوڑ دیا جائے ۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے نمائندوں کو ملک بھر میں زائد بلوں اور غلط بلوں کے خلاف ان کی غیر مستحکم حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...