میٹرک امتحانات کے تحت میرٹ پر منتخب طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکا شیڈول جاری

24 نومبر 2017

لاہور ( سٹاف رپورٹر) چیف منسٹر ای یوتھ پروگرام کے تحت تعلیمی بورڈ لاہورنے میٹرک سالانہ امتحان 2017ءمیں میرٹ پر منتخب ہونے والے طلباو طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں (1060 تا 1087)نمبر حاصل کرنے والے صرف ضلع لاہور کے 513طلباو طالبات کو بذریعہ موبائل فون SMSمطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ 25نومبر بروز ہفتہ صبح 8:00بجے ایوان اقبال (ایجرٹن روڈ) ہمراہ ضروری دستاویزات (اصل بمع فوٹوکاپی) جس میں میٹرک کا رزلٹ کارڈ ، ب فارم ، والد کا شناختی کارڈ اور موجودہ تعلیمی ادارے کا تصدیق نامہ ہمراہ لائیں۔
a