الجزائری اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنیوالے واسا انجینئرز و دیگر سٹاف کو عملی مظاہرہ کی ہدایت

24 نومبر 2017

ملتان(خبرنگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ جائیکا کے ماہرین کی طرف سے واسا کے انجینئرز ،سٹاف کی ٹریننگ کے ثمرات گائید لائن کے فیلڈ میں عملی طورپر نفاذ سے ہی ممکن ہیں واسا کے جن انجینئرز ،سب انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف نے الجزائری اکیڈمی میں تر بیت حاصل کی ہے وہ اپنے اپنے شعبوں میں اس تر بیت کا عملی طور پر مظاہرہ کر یں اور ان کی اس حوالے سے کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی انہوں نے تر بیت یا فتہ انجینئرز، سٹاف کی کارکردگی کو چیک کر نے کیلئے ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق خان کو فو کل پر سن مقرر کر دیا ہے جبکہ جائیکا ماہرین کی طرف سے پنجاب کے دیگر واسا کی طرح واسا ملتان میں انرجی آڈٹ سیل کے شعبہ کے قیام کی تجویز سے اتفاق کر تے ہو ئے اس شعبہ کے قیام کی یقین دہانی کر وائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے جائیکا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں جاپانی ماہرین مسٹر کو دو(Mr Kudo) مسٹر مارویامہ (Mr.Maruyama) جائیکا کے کوارڈینیٹر وجہیہ الدین ، اسماعیل خان، زین سمیت الجزری اکیڈمی کے ماہرین بھی شامل تھے ۔