سیاست کے میدان میں میاں نواز شریف کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا: وسیم اکرم

24 نومبر 2017

ملتان( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ملتان سٹی کے نائب صدر وسیم اکرم میتلا نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں میاں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ میاں نواز شریف سے بار بار اداروں کے پیچھے چھُپ کر سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے میاں نواز شریف کے خلاف کی جانے والی سازش کو ناکام بنادیا ہے اب تمام سازشی سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ چاہتے ہیں۔