اوپن یونیورسٹی میں کیمسٹری کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

24 نومبر 2017

اسلام آباد (نا مہ نگار)ملکی اور بیرون ملک کے محققین اور ماہرین تعلیم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "کیمسٹری میں جدید رجحانات"کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی اجلاس میں معاشرے کے لئے کارآمد ٗ بامعنی اور اپلائیڈ ریسرچ کی ضرورت پر زور دیا، اہتمام شعبہ کیمسٹری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کیا ہے۔ آسٹریا ٗقطر ٗبلغاریہ اور سویڈن کے مقررین نے اوپن یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات اور ریسرچ کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات اور کوششوں کو سراہا، ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تحقیقی سرگرمیوں اور کانفرنسز منعقد کرانے کے لئے فنڈ کی فراہمی پرہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا،پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید اور کانفرنس سیکریٹری ٗ ڈاکٹر معظم حسین بھٹی نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔