وزیر قانون نے ختم نبوت قانون بارے اعتراضی بیان دے کر تمام چہرے بے نقاب کردئیے ہیں: اشرف قریشی

24 نومبر 2017

ملتان( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے قومی اسمبلی میں اعتراض بیان دے کر تمام چہرے بے نقاب کردئیے تمام پارلیمنٹ گناہ عظیم میں ملوث ہیں تمام اراکین گناہگار ہوچکے ہیں آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام سے محبت اور کامل ایمان رکھنے والے کبھی شخصیات حکومتوں اور قیادت کی پرواہ نہیں کرتے یہ بات قومی اسمبلی میں حامد زاہد کے خطاب پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ ایسی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی جو قومی اثاثے لوٹ کر ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ فنکشنل لیگ حلف نامے کے ذمہ داروں کو سزا دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔