پی این سی اے میں ڈرامہ "حسین دی ویور" دکھایا گیا
اسلام آباد(کلچرل رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میںجمعرات کو ڈرامہ "حسین دی ویور" دکھایا گیا جو کہ نیشنل تھیٹر فیسٹول کا پینتیسواں ڈرامہ ہے۔ ڈرامہ لاہور کے آزاد تھیٹر کی جانب سے ملک اسلم کی ہدایت میں پیش کیا گیا۔مادھو لال حسین سولویں صدی کے ایک بہت بڑے سوفی شاعر ہیں جو پنجابی کافی کے موجد بھی کہلاتے ہیں۔ ڈرامے میں مادھو لال کی شاعری کو پڑھا اور گایا گیا۔ ڈرامہ مدھو لال اور دلا بھٹی کی بغاوت کی تحریک پر مبنی ہے جس میں مادھو لال نے اس جنگ کو اپنے قلم سے، جب کہ دلا بھٹی نے اپنی تلوار سے لڑا۔یہ تحریک انہوں نے سولویں صدی میں لگان کی بے جا آدائیگی کی وجہ سے مغل سلطنت کے خلاف لڑی تھی۔ ڈرامے میں مادھو لال کی شاعری بر مبنی قوالیاں، کافی اور گیت بھی گائے گئے۔تھیٹر فیسٹول میں کل ڈرامہ "خاموش تبعیت اور محبت کے 603 تریقے" دکھائے جائیں گے۔