امام حسن عسکری ؑکی حیاتِ طیبہ تمام انسانوں کیلئے درس ہدایت ہے، زوار نیلوفر حفیظہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)انجمن دختران اسلام،ام البنین ڈبلیوایف ،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں ہفتہ عہد و پیمان کی مجالس عزا جاری رہیں ، مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ زوارنیلوفر حفیظہ نے کہا کہ حضرت امام حسن عسکری ؑکی حیاتِ طیبہ تمام انسانوں کیلئے بہترین درس ہدایت اور نمونہ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری ؑ کی تمام زندگی خدا کی اطاعت ،دین کی خدمت اور ظالم و جابر سلطانوں سے نبرد آزمائی میں بسر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی معرکہ آرائی میں اللہ کے حقیقی نمائندے سر کٹا کر اپنے لہو میں نہانا گوارہ کر لیتے ہیں لیکن کسی فاسق و فاجر کے سامنے سر نہیں جھکاتے،مجلس میں شائستہ زیدی ثنا حفیظہ، فصائل حسن اور عروج شاکر نے مرثیہ خوانی کی۔