موٹروے پولیس کے ہیلپ لائن عملہ کیلئے خصوصی لیکچر

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خبر نگار) موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ہیلپ لائن 130کے عملہ اور وائرلیس آپریٹرز کی صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کے لئے مواصلاتی رابطوں کی مہارت پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتما م کیاگیا۔ کاشف جوزف مینجر آپریشن Touchstone Communications نے Communication مہارت پر لیکچر دیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کواٹرز اشفاق احمد، اے آئی جی نجیب الرحمن بگوی ، اے آئی جی (فنانس ) اصغر علی یوسفزئی ، ایس پی ہیڈ کواٹر سیدہ زاہد بخاری کے علاوہ ہیلپ لائن 130کے اسٹاف اور وائرلیس آپریٹرز اس موقع پر موجود تھے ۔