خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائیگا

24 نومبر 2017

لاہور( این این آئی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن کل 25نومبر(ہفتہ ) کو منایا جائیگا۔ اس دن کو منانے کامقصد خواتین پر گھریلو تشدد ، جسمانی تشدد ، جنسی طور پر ہراساں کرنے ، دفاتر ، نیم سرکاری، صنعتی، کاروباری ، تجارتی و دیگر اداروں میں کام کے دوران صعوبتوں سے نجات اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی اور شعوری بیداری پیدا کرناہے ۔ محکمہ تر قی خوا تین پنجا ب کے زیر اہتما م اس د ن کی مناسبت سے 16 روزہ خصو صی مہم کا آ غا ز کیا گیا ہے ۔