نجی بس کمپنی کا روٹ نمبر1 بحال کیا جائے: ناظم شوکت

24 نومبر 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ بس روٹ نمبر 1 دوبارہ بحال کیا جائے یہ روٹ آر اے بازار سے براستہ مال روڈ اسلام پورہ تک تھا جسے بند کر دیا گیا اور اس روٹ کے بند کرنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم روٹ ہے اس پر سپیڈو بس بھی چلائی گئی ہے لیکن سپیڈو بسوں کی تعداد مسافروں کی تعداد کے حساب سے بہت کم ہے۔
a