ہر شہری کی خواہش ہے پاکستان کرپشن سے پاک ہو،الیاس مہربان

24 نومبر 2017

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے )آ نے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف این اے49اسلام آباد کے سابقہ امیدوار چوہدری الیاس مہربان نے یو نین کونسل مل پور ماندلہ کے مقام پر ، مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کی خواہش ہے کہ وطن عزیز کرپشن سے پاک ہو اور شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر آئیں ۔ لوگوں نے حکمرانوں سے مایوس ہو کر اپنی امیدیں عمران خان سے وابستہ کر لی ہیں، اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف پوری قوت کے ساتھ آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ تقریب کا اہتمام راجہ مقرب اور راجہ گل نواز نے کیا تھا ۔ اس موقع پر راجہ برادری، کیانی برادری اور چوہدری برادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جن میں راجہ معیز، راجہ معمور، خالد کیانی،چوہدری وقار، راجہ ندیم، راجہ ریاست، راجہ تنویر ، راجہ سرفراز، راجہ محسن کیانی، راجہ زبیر، راجہ کاشف، راجہ ناصر، راجہ وقار تھے۔