طلبا ملک کی تعمیر ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عنبر سلطانہ

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز کے سلسلہ میں طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اور پراکٹوریل بورڈ کی حلف برادری کی شاندار تقریب اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا ایف ٹین فور میں منعقد ہوئی،مہمان خصوصی فیڈ رل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام کی ڈائریکٹر کالجزعنبر سلطانہ اورمہمان اعزازی سابق ڈی جی پروفیسر علی احمد کھرل تھے، مہمان خصوصی عنبر سلطانہ نے کہاکہ طلبا ملک کی تعمیر ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز کا مقصد بھی کہ ہے کہ ذہین طلبا کی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک در پیش چیلنجز سے نکالنے میں اپنا اہم کر دار ادا کر سکیں، انہوں نے کہا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن طرف سے کالج کو ہر قسم کی سہولت سے آراستہ کرینگے،تاکہ طلبا تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم حاصل کرسکیں۔ حکومت نے ایجوکیشن ریفامز کے ذریعے نہ صرف سکولوں و کالجوں کو سفری سہولیات کے لئے بسیں دیں اوراس کے ساتھ ساتھ ذہین طلبا کے لئے لیب ٹاپ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں،پروفیسر علی احمد نے کہا کہ ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور طلبا کی اچھی رہنمائی کریں۔کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر فرہاد خان خلیل نے کہا کہ کالج ہذا کی تدرسی فیکلٹی میں 9 پی ایچ ڈیز اور 18ایم فل اساتذہ شامل ہیں۔کالج میں لیب ٹاپ سکیم کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیر علی کی کاوشوں سے فیز 3کے تحت طلبا کے لیے لیب ٹاپ کا حصول آسان ہوا۔