اسلامی یونیورسٹی میں’’فکر اقبال ‘‘ کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد

24 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ـ’’فکر اقبال ‘‘ کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس سے معروف سکالر ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم نے خطاب کیا، لیکچر میں ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم نے اقبال کی تصنیف جاوید نامہ پر گفتگو کی اور فکر اقبال کی روشنی میں ذات کائنات اور کائنات کی پہچان کے سفر پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلام اقبال غوروفکر کی دعوت ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو اپنے کلام میں واضح بتا دیا کہ وطنیت کا بیج اغیار نے ان میں بو دیا ہے جبکہ اس کا تدارک قرآن اور اجتہاد میں ہے ۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم نے کہا کہ اقبال کے نزدیک قوت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا ہونا بھی لازمی ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نائب صدر جامعہ ڈاکٹر اقدس نوید ملک اور مشیر طلباء ڈاکٹر طارق جاوید نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈینز شریعہ اینڈ لاء ڈاکٹر طاہر حکیم سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہان اور افسران بھی موجود تھے ۔

موضوعات فکر اقبال

پندرہویں صدی میں جب سے یورپ میں ترقی کا آغاز ہوا یورپ میں علم کا چرچا ...