نصرت ویمن ہاسٹل کے ڈیفالٹر کرایہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، عثمان ابراہیم

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خبر نگار) وزیر مملکت برائے وزارت انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم نے نصرت ویمن ہاسٹل میں رہنے والی ورکنگ خواتین کے حقوق کو فروغ دینے اور ان خواتین کے تحفظ کے لئے معیاری قواعدو ضوابط کے مطابق عملدرآمد پر زور دیاہے۔ انہوں نے ہاسٹل کی عمارت کی مرمت کے لئے پی سی ون کی تیاری کی بھی سفارش کی ہے. اس سلسلے میں انہوں نے قواعدو ضوابط کے مطابق ڈیفالٹر کرایہ داروں  کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا، ہمیر اعظم خان، جوائینٹ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اور منیجر ورکنگ خواتین ہاسٹل ،سارہ فرقان نے ہاسٹل کے مسائل اور ان سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔